ہیپاٹائٹس کے ساتھ زندگی گزارنا

ہیپاٹائٹس کے ساتھ زندگی گزارنے کے بارے میں کیا جاننا ضروری ہے

ہیپاٹائٹس کے ساتھ کیسے زندگی بسر کی جائے؟

کسی دائمی انفیکشن کے ساتھ شب و روز زندگی بسر کرنا آسان نہیں ہے۔ یہاں آپ کو کچھ ایسی تجاویز ملیں گی جن سے آپ کو ہیپاٹائٹس کے ساتھ اپنی روزمرہ کی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

متوازن غذا کھائیں

تجویز کردہ

  • پھل اور سبزیاں1
  • نشاستہ دار غذائیں1
  • مچھلی1
  • 1سفید گوشت
  • دودھ سے بنی اشیاء1
  • کافی2
  • ثابت نرم دلیہ2
hero

زیادہ وزن سے بچیں

گریز کریں:1,3

  • سیر شدہ چربی دار غذائیں (مثلاً چربی والا گوشت، تلی ہوئی غذائیں…)
  • میٹھی غذائیں اور مشروبات (مثلاً سکنجبین، پھلوں کے جوس، میٹھا، وغیرہ۔)
  • کچی یا کم پکی ہوئی شیل فش (مثلاً گھونگھا اور مسلز، کستورا مچھلی، سیپ)
  • الکحل اور/یا تمباکو نوشی سے گریز کریں1,2

    دونوں عادات سے آپ کے جگر کو نقصان پہنچتا ہے، جو کہ پہلے ہی وائرس سے خراب ہو چکا ہے۔3

    hero

    کچھ آرام کریں

    جگر ایک صحت مند اور فعال جسم میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اپنے لیے آرام اور فرصت کا کچھ وقت نکالیں۔1

    جسمانی طور پر چاک و چوبند رہیں

    حتیٰ کہ معتدل جسمانی سرگرمیاں بھی آپ کو چست رکھتی ہیں اور آپ کے ذہنی تناؤ کی سطح کو کم کرتی ہیں۔ اگر آپ کھلاڑی ہیں، تو آپ غالباً اپنا پسندیدہ کھیل کھیلنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ اپنے ڈاکٹر سے اس بارے میں بات کریں۔1

    hero

    خود سے دوائیں لینے سے گریز کریں

    بعض ادویات سے آپ کے جگر کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور یہ پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ اپنے ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے مشورہ طلب کریں۔3

    اپنے بچے/بچی کا بچاؤ اور تحفظ کریں

    چونکہ ہیپاٹائٹس C خون کے ذریعے منتقل ہوتا ہے جبکہ ہیپاٹائٹس B اور D خون اور دیگر جسمانی مائعات کے ذریعے منتقل ہوتا ہے، لہٰذا آپ کو انفیکشن سے بچنے کے لیے کنڈومز کا استعمال کرنا چاہیئے.4,5
    اگر آپ حاملہ ہیں، تو یہ اہم ہے کہ آپ کا/کی ڈاکٹر آپ کے ہیپاٹائٹس انفیکشن کے بارے میں آگاہ ہو تاکہ حمل کے دوران آپ کے جگر کی صحت اور وائرل لوڈ کے حوالے سے نگرانی کی جا سکے۔5،6

    ہمارا مواد شیئر کریں

    اضافی موضوعات

    جگر کی بیماری

    جگر کی سوزش: آپ کو وائرل بیماریوں ہیپاٹائٹس B، C اور D کے بارے میں کیا علم ہونا چاہیئے

    مزید جانیں

    رشتہ داروں کے لیے معلومات

    ہیپاٹائٹس جیسی بیماری سے آپ کے گھر کا ماحول متاثر ہوتا ہے - یہاں آپ کو رشتہ داروں کے لیے اہم معلومات حاصل ہوں گی۔

    مزید جانیں

    آگاہ ہونا مفید ہے

    ہیپاٹائٹس کو جانیں: اہم سوالات کے جوابات اور جگر کی بیماریوں سے متعلقہ اصطلاحات کی وضاحتیں

    مزید جانیں

    کتابیات

    1. Pharmazeutische Zeitung. Ernährung bei Leber und Gallenleiden. [Nutrition for liver and biliary diseases].  https://www.pharmazeutische-zeitung.de/inhalt-03-2005/titel-03-2005/; گزشتہ رسائی: نومبر 2023.
    2. Deutsche Leberhilfe e.V. https://www.leberhilfe.org/wp-content/uploads/2018/12/Brosch%C3%BCre-Ern%C3%A4hrung-2017.pdf; گزشتہ رسائی: نومبر 2023.
    3. ہیپاٹائٹس B فاؤنڈیشن۔ صحت مند جگر کی تجاویز۔ درج ذیل پر دستیاب ہے  https://www.hepb.org/treatment-and-management/adults-with-hepatitis-b/healthy-liver-tips/; گزشتہ رسائی: نومبر 2023.
    4. ہیپاٹائٹس B۔ بچاؤ کی تجاویز۔ . https://www.hepb.org/prevention-and-diagnosis/prevention-tips/; گزشتہ رسائی: نومبر 2023.
    5. رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ (Robert Koch Institut, RKI)۔ RKI-ریٹگیبر ہیپاٹائٹس C [ہیپاٹائٹس C کے لیے RKI گائیڈ۔]۔ https://www.rki.de/DE/Content/Infekt/EpidBull/Merkblaetter/Ratgeber_HepatitisC.html#doc2389942bodyText5; گزشتہ رسائی: نومبر 2023.
    6. ہیپاٹائٹس B فاؤنڈیشن۔ حمل کے دوران علاج معالجہ۔ درج ذیل پر دستیاب ہے https://www.hepb.org/treatment-and-management/pregnancy-and-hbv/treatment-during-pregnancy; گزشتہ رسائی: نومبر 2023.