رشتہ داروں کے لیے معلومات

ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے رشتہ داروں کے لیے معلومات

ہیپاٹائٹس انفیکشن بیمار فرد کے گھر کے ماحول پر انفیکشن کے خطرے اور ممکنہ نفسیاتی اثرات کی وجہ سے شدید اثر ڈالتا ہے۔ دائمی بیماری سے منسلکہ چیلنجز اور ہیپاٹائٹس کے ساتھ معمول کی زندگی گزارنے کے لیے، نگہداشت کاران، اور افرادِ خانہ درج ذیل کام کر سکتے ہیں:

  • اپنے آپ کو (ماہرینِ صحت کے ساتھ رابطے سمیت) باقاعدگی سے باخبر رکھیں
  • اگر ضروری ہو، معاونتی گروپ میں شامل ہوں
  • حقوق اور استحقاقات کے بارے میں معلومات حاصل کریں، جن میں شامل ہیں: آجران کو مطابقت کے لحاظ سے اوقاتِ کار کا نظم کرنے کے بارے میں آگاہ کرنا اور مخصوص معیارِ زندگی (تفریحی سرگرمیاں اور آرام دہ فرصت کے لمحات) برقرار رکھنا۔1

نفسیات توجہ کا مرکز

ہیپاٹائٹس انفیکشنز، اس کے دورانیے، علاج کے مختلف اختیارات، اور ان کے جسمانی اور نفسیاتی نتائج کے بارے میں تفصیلی معلومات سے ہر نگہداشت کار کو درپیش مشکلات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

مریضوں کو بیماری کو قبول کرنے، خاص طور پر ہیپاٹائٹس B اور D میں مبتلا مریضوں کواور ہیپاٹائٹس کے ساتھ روزمرہ کی زندگی گزارنے کے لیے نفسیاتی مدد درکار ہو سکتی ہے۔ بطور رشتہ دار اور بیماری کی پیش رفت کے بیرونی ’مشاہدہ کار‘، آپ درج ذیل مدد پیش کر سکتے ہیں اگر آپ اسے ضروری سمجھتے ہیں۔

اگر آپ مریض کے/کی ساتھی ہیں، تو وائرس کی ممکنہ جنسی منتقلی کی وجہ سے ہیپاٹائٹس انفیکشن کی دریافت کے بعد آپ کے تعلق میں کچھ سوالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ تاہم، یہ بات بھی نوٹ کرنی چاہیئے کہ بہت سے ہیپاٹائٹس انفیکشنز غیر علامتی ہیں اور کئی سالوں تک مشاہدے میں نہیں آتے۔2 تعلق کے اندر، وائرس منتقل کرنے یا اس سے متاثر ہونے کا خوف پیچھے ہٹ جانے اور جنسی خرابی کے ساتھ ہو سکتا ہے، جس کے لیے طبی یا نفسیاتی مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ HBV انفیکشن میں کنڈومز کے استعمال کی واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے۔3 چونکہ HCV انفیکشن کی صورت میں جنسی طور پر منتقلی کا خطرہ کم ہوتا ہے، تاہم اسے بالکل خارج نہیں کیا جا سکتا، متعدد بدلتے ہوئے ساتھیوں کے ساتھ جنسی رابطے کے لیے کنڈومز استعمال کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ دائمی طور پر مثبت HCV کے حامل ساتھی کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کی صورت میں، اس فیصلے کو انفرادی کیس کی بنیاد پر زیر غور لانا چاہیئے۔4

خود کو محفوظ رکھنا = رشتہ دار کی نگہداشت میں معاونت کرنا

بیمار رشتے دار کی معاونت جاری رکھنے کے تناظر میں، آپ کو اپنے آپ کو صحت مند رکھنا چاہیئے اور انفیکشن کے کسی بھی خطرے سے خود کو محفوظ رکھنا چاہیئے۔

انفیکشن آلودہ اشیاء کے ذریعے بذریعہ خون منتقل ہو سکتا ہے۔ لہٰذا، یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں اور ریزر، ٹوتھ برش اور نیل کٹر (نامکمل فہرست) جیسی اشیاء کے مشترکہ استعمال سے گریز کریں، علاوہ ازیں ٹیٹو بنواتے، ناک یا کان چِھدواتے وقت حفظانِ صحت کے اصولوں پر توجہ دیں۔4

ہمارا مواد شیئر کریں

اضافی موضوعات

جگر کی بیماری

جگر کی سوزش: آپ کو وائرل بیماریوں ہیپاٹائٹس B، C اور D کے بارے میں کیا علم ہونا چاہیئے

مزید جانیں

ہیپاٹائٹس کے ساتھ زندگی گزارنا

ہیپاٹائٹس کی تشخیص کا ہونا اکثر صدمے کا باعث ہوتا ہے۔ یہ تجاویز آپ کو روزمرہ کی زندگی میں ہیپاٹائٹس سے نمٹنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

مزید جانیں

آگاہ ہونا مفید ہے

ہیپاٹائٹس کو جانیں: اہم سوالات کے جوابات اور جگر کی بیماریوں سے متعلقہ اصطلاحات کی وضاحتیں

مزید جانیں

کتابیات

  1. مراکز برائے بیماری کی روک تھام اور بچاؤ۔
    https://www.cdc.gov/ncbddd/disabilityandhealth/family.html؛ گزشتہ رسائی: جنوری 2024.
  2. vfa.portal. https://www.vfa-patientenportal.de/erkrankungen/infektionskrankheiten/viele-hepatitis-infektionen-bleiben-unbemerkt؛ گزشتہ رسائی: جنوری 2024.
  3. رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ (Robert Koch Institut, RKI)۔ ہیپاٹائٹس B اور D RKI ریٹگیبر [ہیپاٹائٹس B اور D کے لیے RKI گائیڈ]۔ https://www.rki.de/DE/Content/Infekt/EpidBull/Merkblaetter/Ratgeber_HepatitisB.html؛ گزشتہ رسائی: جنوری 2024.
  4. رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ (Robert Koch Institut, RKI)۔ ہیپاٹائٹس B اور D RKI ریٹگیبر [ہیپاٹائٹس C کے لیے RKI گائیڈ]۔ https://www.rki.de/DE/Content/Infekt/EpidBull/Merkblaetter/Ratgeber_HepatitisB.html؛ گزشتہ رسائی: جنوری 2024.