یہاں آپ جگر کی صحت، ہیپاٹائٹس B، ہیپاٹائٹس C، ہیپاٹائٹس D کے موضوعات پر اکثر پوچھے گئے سوالات اور ان کے جوابات پائیں گے۔
متعلقہ موضوع پر براہ راست جانے کے لیے اس پر کلک کریں ۔
جگر میٹابولزم کا ایک اہم عضو ہوتا ہے۔ یہ غذائی اجزاء کو ذخیرہ کرتا ہے، پروٹینز پیدا کرتا ہے، ہاضمے میں کردار ادا کرتا ہے اور ایسے مادوں کو توڑتا ہے جنہیں جسم مزید نہیں سنبھال سکتا یا جو اس کے لیے زہریلے ہوں۔
ہیپاٹائٹس جگر کی سوزش ہوتی ہے (ہیپر = جگر، آئٹس = سوزش)۔ شدید صورتوں میں، اس کی وجہ سے عضو فعال رہنے کی اپنی اہلیت کھو دیتا ہے۔
جگر کی سوزش یا ہیپاٹائٹس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ان میں پیتھوجنز شامل ہیں جیسا کہ ہیپاٹائٹس کے متعدد وائرسز، الکحل کا بےجا استعمال، زہر خورانی، آٹوامیون بیماری، جگر پر چربی کی بیماری یا چوٹ۔
فابروسِس جگر پر آنے والا زخم ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب ربط کار بافت جگر کے مردہ خلیوں کی جگہ لے لیتی ہے ۔
جگر کا سیروسِس، جگر پر زخم (فائبروسِس) کا نہایت ہی سنگین مرحلہ ہے۔ اس کے ساتھ سنجیدہ نوعیت کی پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں جیسا کہ پیٹ میں پانی پڑنا، غذائی نالی میں رگوں کا مڑنا اور موٹا ہونا اور جسم کے اندر خون کا رساؤ، دماغی مرض اور جگر کا کام چھوڑ دینا شامل ہیں۔ یہ جگر کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے۔
ہیپاٹائٹس C، جگر میں ہیپاٹائٹس C وائرس کی وجہ سے ہونے والی سوزش کو کہتے ہیں۔ یہ اچانک پیدا ہو سکتی ہے اور پھر اچانک ٹھیک بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم یہ 85 فیصد تک متاثرہ افراد میں دائمی صورت اختیار کر لیتی ہے۔2
اگر آپ ہیپاٹائٹس C وائرس سے متاثر ہوئے ہیں تو آپ کو ہیپاٹائٹس C ہو سکتا ہے۔
خون کے خون سے ملنے سے گریز کر کے۔ روک تھام اور احتیاط کے اندر، آپ کو ہیپاٹائٹس C سے تحفظ کے لیے اہم اقدامات ملیں گے۔
اچانک ہونے والے ہیپاٹائٹس C کی صورت میں، انفیکشن مزید کسی اقدام کے بغیر ٹھیک ہو جاتا ہے اور اس کے عموماً کوئی نتائج مرتب نہیں ہوتے۔ دائمی ہیپاٹائٹس C کی صورت میں یہ جگر کے سیروسِس اور جگر کے کینسر کے دائمی خطرے کا باعث ہوتا ہے۔1
اس کی کوئی واضح علامات نہیں ہوتیں۔ درج ذیل کے ذریعے ہیپاٹائٹس C کی شناخت کی جا سکتی ہے، مثلاً: تھکاوٹ اور ناقص کارکردگی، پیٹ کے بالائی حصے میں تکلیف، خارش، جوڑوں کی تکلیف اور جگر کے خامروں کا بڑھنا۔1 تاہم، یہ بیماری علامات کے بغیر بھی ہو سکتی ہے۔
نہیں، فی الوقت ہیپاٹائٹس C کے خلاف کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔
ہیپاٹائٹس C وائرس انفیکشن کا پتہ لگانے کے مختلف طریقے ہوتے ہیں۔ وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز کے ٹیسٹس کے ذریعے ظاہر ہوتا ہے کہ مدافعتی نظام پیتھوجن سے نمٹ چکا ہے۔ یہ ریپڈ ٹیسٹس کے نام سے بھی دستیاب ہیں۔ اگر ٹیسٹ درست ہو اور ایک مثبت نتیجہ ظاہر کرے، تو HCV RNA کہلانے والے وائرل جینیٹک مٹیریل کی موجودگی کا پتہ لگانے کے ذریعے تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ دوسرا ثبوت تشخیص کے لیے فیصلہ کن ہوتا ہے۔1
اس سوال کا کوئی عمومی جواب نہیں ہے۔ کوئی بھی فرد جسے کسی ایک مخصوص واقعے کی وجہ سے خدشہ ہو کہ وہ ہیپاٹائٹس C سے متاثر ہو چکا ہے، اس کے لیے صرف ایک ہی بار ٹیسٹ کافی ہوتا ہے۔ تاہم، وہ جو بار بار یا مسلسل خطرناک صورتحالوں سے دوچار ہوتے ہیں، انہیں زیادہ کثرت سے، اور ممکن ہو تو باقاعدگی کے ساتھ ٹیسٹ کروانا چاہیئے۔ مثال کے طور پر رگوں کے ذریعے ادویات لینے والے افراد کو سالانہ بنیاد پر ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا جاتا ہے.2
ہیپاٹائٹس C ٹیسٹنگ کی سہولیات ڈاکٹرز کی سرجریز اور ہیلتھ کلینکس پر دستیاب ہیں، اور بعض صورتوں میں AIDS، نشہ آور امواد اور ان کی عادت کے خلاف معاونتی سہولت گاہوں میں بھی دستیاب ہوتی ہیں۔
ایسی خصوصی ادویات کے ذریعے جن کا ہدف بطور خاص ہیپاٹائٹس C وائرسز ہوتے ہیں۔ یہ بالعموم جسم آسانی سے قبول کر لیتا ہے اور یہ تقریباً تمام مریضوں صحت یاب ہوتے ہیں۔
علاج تقریباً ہمیشہ ہیپاٹائٹس C کے مرض سے نجات کا سبب ہوتا ہے، صحت میں بہتری لاتا ہے، جگر کو مزید نقصان سے بچاتا ہے یا حتیٰ کہ جگر کو پہلے سے پہنچنے والے نقصان سے بھی بحالی کے قابل بناتا ہے۔ یہ غور کرنا اہم ہے کہ: کامیاب علاج یہ یقینی بناتا ہے کہ آپ دیگر افراد کو اس وائرس سے متاثر کرنے کا مزید سبب نہیں بن سکتے۔
بیمہ صحت کے فنڈز ہیپاٹائٹس C کے علاج کے اخراجات کا احاطہ کرتے ہیں4
جی ہاں، دوبارہ متاثر ہونے کا امکان موجود ہے۔
ہیپاٹائٹس B، ہیپاٹائٹس B وائرس کی وجہ سے جگر میں ہونے والی سوزش کو کہتے ہیں۔ یہ اچانک پیدا ہو سکتی ہے اور پھر اچانک ٹھیک بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم، بعض صورتوں میں، یہ دائمی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے 6,5
ہیپاٹائٹس B وائرس سے متاثر ہونے کے سبب آپ ہیپاٹائٹس B میں مبتلا ہوتے ہیں۔
منتقلی بنیادی طور پر بذریعہ خون ہوتی ہے۔ ذیل میں آپ ہیپاٹائٹس B کی منتقلی کے راستوں کی مثالوں کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
ہیپاٹائٹس B وائرس سے ہونے والے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے اہم ترین اقدام ویکسین لگوانا ہے۔ ایسے متعدد رویے اور اقدامات بھی موجود ہیں جو انفیکشن کے خلاف تحفظ دے سکتے ہیں۔
بالغ افراد میں، ہیپاٹائٹس B عموماً بغیر کسی نتائج کے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اگر مرض پرانا ہو جائے، تو آگے جا کر یہ جگر کے سیروسِس یا جگر کے کینسر میں تبدیل ہو سکتا ہے، بالخصوص ایسے میں کہ جب ہیپاٹائٹس B کا علاج نہ کروایا جائے.5
ہیپاٹائٹس B وائرسز سے ہونے والا انفیکشن اکثر قابلِ شناخت نہیں ہوتا۔ تاہم، اگر مندرجہ ذیل علامات موجود ہوں، تو ہیپاٹائٹس B پر غور کیا جانا چاہیئے: 4
جی ہاں، ہیپاٹائٹس B کے خلاف مضر اثرات سے پاک اور موثر ویکسین موجود ہے.6
ہیپاٹائٹس B کا پتہ لگانے کے لیے خون میں ہیپاٹائٹس B وائرس کے مختلف اجزاء اور اس کے خلاف اینٹی باڈیز کی موجودگی کی جانچ کی جاتی ہے۔
ہیپاٹائٹس B کی ٹیسٹنگ کا بطور خاص ان افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے جو
ہیپاٹائٹس B ٹیسٹنگ کی سہولیات ڈاکٹرز کی سرجریز اور ہیلتھ کلینکس پر دستیاب ہیں، اور بعض صورتوں میں AIDS، نشہ آور امواد اور ان کی عادت کے خلاف معاونتی سہولت گاہوں میں بھی دستیاب ہوتی ہیں۔
فوری نوعیت کے ہیپاٹائٹس B کو عموماً علاج کی ضرورت نہیں ہوتی، اور تمام حالات میں ہیپاٹائٹس B دائمی شکل اختیار نہیں کرتا۔ یہاں، مختلف عوامل، جیسا کہ وائرل جینیٹک میٹیریل (مختصراً HBV DNA) کا ارتکاز، یہ طے کرتا ہے کہ کیا علاج ضروری ہے۔5 ادویات کے ذریعے دو مختلف طریقہ علاج ہیں۔
ہیپاٹائٹس D جگر میں ہیپاٹائٹس D وائرس کی وجہ سے ہونے والی سوزش کو کہتے ہیں، جس کے لیے ہیپاٹائٹس B وائرس کی وجہ سے ہونے والا انفیکشن بھی ہمیشہ ضروری ہوتا ہے۔
اگر آپ ہیپاٹائٹس D وائرس سے متاثر ہوئے ہیں تو آپ کو ہیپاٹائٹس D ہو سکتا ہے۔ تاہم، اس کے پھیلاؤ کے لیے یہ وائرس ہیپاٹائٹس B وائرس پر انحصار کرتا ہے۔
بیک وقتی انفیکشن تب ہوتا ہے جب ایک مریض ہیپاٹائٹس B اور D کے وائرسز سے ایک ساتھ متاثر ہو۔
سُپر انفیکشن تب ہوتا ہے جب مریض پہلے سے ہی ہیپاٹائٹس B کی وجہ سے عرصۂ طویل سے بیمار ہو اور پھر وہ ہیپاٹائٹس D وائرس سے بھی متاثر ہو جائے۔
ہیپاٹائٹس B کی طرح، ہیپاٹائٹس D بھی وائرس سے متاثرہ خون اور دیگر جسمانی رطوبتوں کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔
سب سے اہم اقدام ہیپاٹائٹس B کے خلاف ویکسین لگوانا ہے، کیونکہ ہیپاٹائٹس D وائرسز صرف ہیپاٹائٹس B وائرسز کی موجودگی میں تعداد میں بڑھتے ہیں۔ بصورت دیگر، درج ذیل اقدامات کے ذریعے وائرس سے متاثرہ خون، نطفے، اندام نہانی سے خارج ہونے والی رطوبتوں سمیت دیگر جسمانی رطوبتوں سے بچاؤ اہم ہے۔
بیک انفیکشن کی صورت میں، ہیپاٹائٹس D کے شدید نوعیت اختیار کرنے اور دیرپا چلنے والی بیماری میں تبدیل ہونے کے امکانات شاذونادر ہوتے ہیں۔ سُپر انفیکشن کی صورت میں صورتحال مختلف ہوتی ہے۔ یہ شدید نوعیت کی دائمی بیماری میں بدل سکتا ہے۔
ہیپاٹائٹس D کی علامات زیادہ تر مخصوص نہیں ہوتیں اور ان کا وائرس کی وجہ سے جگر میں ہونے والی دیگر اقسام کی سوزشوں سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
ہیپاٹائٹس D کے خلاف حفاظت کی کوئی مخصوص ویکسین نہیں ہے۔ تاہم، ہیپاٹائٹس B کے خلاف ویکسین لگوانا، ہیپاٹائٹس D وائرسز سے ہونے والے انفیکشن سے بھی بچاتا ہے۔
ہیپاٹائٹس D کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کروانے کے دو طریقہ کار ہیں، جو کہ دونوں ہی خون کے نمونوں کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ پہلے، ہم ہیپاٹائٹس D وائرسز کے خلاف اینٹی باڈیز تلاش کرتے ہیں۔ اگر ٹیسٹ مثبت ہو، تو وائرسز کا جینیٹک میٹیریل، جو کہ HDV RNA کہلاتا ہے، اس کا تصدیق کے لیے ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔
ہیپاٹائٹس B کے شکار تمام مریضوں کو ہیپاٹائٹس D کا ٹیسٹ بھی کروانا چاہیئے۔10
ہیپاٹائٹس D کے ٹیسٹس کی سہولت ڈاکٹرز کی سرجریز اور ہیلتھ کلینکس پر دستیاب ہے۔
ہیپاٹائٹس D کا علاج بذریعہ ادویات کیا جا سکتا ہے۔ مقصد وائرس کو پھیلنے سے روکنا اور نتیجتاً جگر کو نقصان سے بچانا ہوتا ہے۔8 متعین کردہ معالج سے بات چیت کے ذریعے بہترین ممکنہ علاج کا پتہ لگانے اور مرض سے بحالی کے سفر کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
کیا آپ ہمارے جگر اور اس کے کام کے بارے میں مزید جاننا چاہیں گے؟ تو پھر آپ درست جگہ پر ہیں ۔
جگر کی سوزش: آپ کو وائرل بیماریوں ہیپاٹائٹس B، C اور D کے بارے میں کیا علم ہونا چاہیئے
ہیپاٹائٹس کی تشخیص کا ہونا اکثر صدمے کا باعث ہوتا ہے۔ یہ تجاویز آپ کو روزمرہ کی زندگی میں ہیپاٹائٹس سے نمٹنے میں مدد دے سکتی ہیں۔