جگر

جگر اور اس کے افعال

تقریباً 1.5 کلوگرام وزن کا حامل، جگر انسانی جسم کا سب سے بڑا اندرونی عضو ہے۔1 بطور میٹابولک سینٹر، یہ چربی، شکر اور پروٹینز پیدا کرنے، ذخیرہ کرنے اور اسے استعمال کرنے کے عمل میں خاص طور پر مصروفِ عمل رہتا ہے، آلودہ کاروں، الکحل اور دیگر زہریلے مادوں کی تقطیر کرتا ہے، صفرا کے تیزاب اور ایسے کولیسٹرول پیدا کرتا ہے، جو کہ چربی کے انجذاب میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور بڑی تعداد میں ہارمونز تشکیل دیتے ہیں۔1,2

جگر کی سوزش (ہیپاٹائٹس)

تکنیکی اعتبار سے جگر کی سوزش ‘ہیپاٹائٹس’ کہلاتی ہے، جو کہ لاطینی لفظ ‘ہیپر (hepar)’ = جگر سے ماخوذ ہے۔ ‘آئٹس’ کا لاحقہ سوزش کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے پیداکار عوامل کی مثالوں میں الکحل کا بےجا استعمال، مدافعتی نظام کی خرابی (جو کہ آٹو امیون ہیپاٹائٹس کے نام سے موسوم ہے)، صفرا کی نالیوں میں سوزش، جگر کو نقصان پہنچانے والی ادویات کی کثرت یا چربی کے باعث جگر کی خرابی، جو کہ اکثر و بیشتر موٹاپے اور ذیابیطس کے ساتھ ہوتی ہے، یہ سب شامل ہیں.3

علاوہ ازیں، بعض وائرسز بھی جگر کی سوزش کا باعث بن سکتے ہیں۔ فی الوقت، پانچ مختلف قسم کے ہیپاٹائٹس مشہور ہیں، ان کی درجہ بندی حروفِ تہجی A تا E لیبل کرنے کے ذریعے کی جاتی ہے.3

خصوصی طبی اہمیت کے حاملین میں شامل ہیپاٹائٹس B، C اور D ہیں، یہ دائمی صورت اختیار کر سکتے ہیں اور ان کے نتیجے میں جگر کے سیروسِس یا جگر کے کینسر جیسی دوسری سنگین بیماریاں ہو سکتی ہیں.3
درج ذیل ٹیبل میں آپ ہیپاٹائٹس کی مختلف اقسام کا جائزہ ملاحظہ کریں گے.4-7

ہیپاٹائٹس کی علامات

اپنے تمام تر افعال کے باوجود، جگر ایک کام نہیں کر سکتا – اور وہ ہے درد کی وجہ بننا۔ یہی وجہ ہے کہ جگر کی سوزش اکثر سِرے سے مشاہدے میں ہی نہیں آتی، یا پھر اس کی ایسی علامات ہوتی ہیں جو بہت ہی عام ہوتی ہیں اور متاثرہ افراد اکثر اسے جگر کی بیماری سے منسوب ہی نہیں کرتے۔3 یہ بالکل ایک پیچیدہ حصہ ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص طویل عرصے تک تھکاوٹ کا شکار ہو، پیٹ کے بالائی دائیں جانب حصے میں دباؤ محسوس کرے، جوڑوں میں درد ہو، پیشاب میں جلن ہو یا اس کا رنگ گہرا ہو، اسے بطور حفاظتی اقدام ڈاکٹر کے پاس چلے جانا چاہیئے۔3,8 جلد یا آنکھوں میں پیلاہٹ، جو کہ یرقان (پیلیا) کہلاتی ہے، پیٹ کے بالائی حصے میں شدید درد، قے اور شدید تھکاوٹ بالعموم صرف نسبتاً زیادہ سنگین صورت میں ہوتی ہے۔3 ڈاکٹر خون کا نمونہ لے کر لیبارٹری ٹیسٹ میں خصوصی طور پر جگر کی قدروں کی جانچ کر سکتا ہے اور جگر کی قدروں میں اضافے کی صورت میں اسے ممکنہ وائرل انفیکشن کی لازماً جانچ کرنی چاہیئے۔3,9

فائبروسِس سے سیروسِس تک

جگر پہلے تو ازخود نقص کی درستگی کی کوشش کرتا ہے: یہ نئے، صحت مند خلیے پیدا کرتا ہے۔ مستقل، دائمی سوزش کی صورت میں، یہ اکثر مزید یہ کام انجام دینے کے قابل نہیں رہتا اور جگر کے خلیوں کی جگہ زخمی مربوط بافت لے لیتی ہے – جسے فائبروسِس کا پیدا ہونا کہتے ہیں۔ فائبروسِس کی صورت میں، جگر تاحال اپنے افعال انجام دے سکتا ہے۔ تاہم، زخمی خلیوں میں مسلسل اضافہ نتیجتاً سیروسِس کی وجہ بنتا ہے۔
اس مرحلے پر، جگر کاملیت کے ساتھ اپنے میٹابولک اور زہریلے امواد کے اخراج کے افعال کی انجام دہی کے مزید قابل نہیں رہتا۔ فائبروسِس کا سیروسِس میں تبدیل ہونا ایک بتدریج عمل ہے جس میں کئی سال، حتیٰ کہ ممکنہ طور پر دہائیاں لگ سکتی ہیں.10

جگر کی بیماری کا بڑھ کر جگر کے کینسر کی صورت اختیار کرنا

سیروسِس کی سنگین پیچیدگیوں میں پیٹ کے اندر (اسائٹس) بافتوں میں مائع کا جمع ہونا (اڈیما)، خونی رساؤ کے رجحان میں اضافہ، غذائی نالی کی رگوں کا مُڑ جانا اور موٹا ہونا یا دماغی امراض شامل ہیں۔10

بنیادی طور پر، حتیٰ کہ جگر کے سیروسِس کے مریض میں بھی جگر کے خلیوں کا کینسر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ سیروسِس کے تمام مریضوں کے 8 % تک تعداد کو جگر کے خلیوں کا کینسر ہو جاتا ہے۔ خطرہ سیروسِس کی وجہ کی بنیاد پر مختلف ہوتا ہے:
• دائمی ہیپاٹائٹس B کے (مریضوں کے) لیے 2 %
• دائمی ہیپاٹائٹس C کے لیے 3-8 %11

ہمارا مواد شیئر کریں

اضافی موضوعات

ہیپاٹائٹس B

اگر آپ ہیپاٹائٹس B کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں، تو آپ بہت سی مفید معلومات یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید جانیں

ہیپاٹائٹس C

ہیپاٹائٹس C دراصل کیا ہے؟ یہاں آپ مفید تفصیلات پائیں گے۔

مزید جانیں

ہیپاٹائٹس D

ہیپاٹائٹس D کے بارے میں معلومات حاصل کریں! ہیپاٹائٹس B سے کیا فرق ہے؟ اور آپ خود کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں؟

مزید جانیں

کتابیات

  1. Die Leber – Kraftwerk des Körpers [The liver – powerhouse of the body]. https://www.deutsche-leberstiftung.de/presse/pressemappe/kraftwerk-des-koerpers/ (دوبارہ حاصل کردہ از مئی 2022)۔
  2. Goeser T: Grundlagen der Leberfunktion [Basics of liver function]. https://lebertransplantation.eu/die-leber/die-leber/grundlagen-der-leberfunktion (دوبارہ حاصل کردہ از مئی 2022)۔
  3. Leberentzündung (Hepatitis) [Liver inflammation (hepatitis)]. https://www.deutsche-leberstiftung.de/presse/pressemappe/lebererkrankungen/leberentzundung-hepatitis/ (دوبارہ حاصل کردہ از مئی 2022)۔
  4. RKI-Ratgeber Hepatitis A [RKI guidebook Hepatitis A]. https://www.rki.de/DE/Content/Infekt/EpidBull/Merkblaetter/Ratgeber_HepatitisA.html (دوبارہ حاصل کردہ از مئی 2022)۔
  5. RKI-Ratgeber Hepatitis B und D [RKI guidebook Hepatitis B and D]. https://www.rki.de/DE/Content/Infekt/EpidBull/Merkblaetter/Ratgeber_HepatitisB.html (دوبارہ حاصل کردہ از مئی 2022)۔
  6. RKI-Ratgeber Hepatitis C [RKI guidebook Hepatitis C]. https://www.rki.de/DE/Content/Infekt/EpidBull/Merkblaetter/Ratgeber_HepatitisC.html (دوبارہ حاصل کردہ از مئی 2022)۔
  7. RKI-Ratgeber Hepatitis E [RKI guidebook Hepatitis E] https://www.rki.de/DE/Content/Infekt/EpidBull/Merkblaetter/Ratgeber_HepatitisE.html (دوبارہ حاصل کردہ از مئی 2022)۔
  8. Lebererkrankungen [Liver disease]. https://www.leberhilfe.org/lebererkrankungen/ (دوبارہ حاصل کردہ از مئی 2022)۔
  9. Cornberg M et al. Z Gastroenterol 2021; 59: 691 -776.
  10. Leberzirrhose [liver chirrhosis]. https://www.deutsche-leberstiftung.de/presse/pressemappe/lebererkrankungen/leberzirrhose/ (دوبارہ حاصل کردہ از مئی 2022)۔
  11. S3-Leitlinie Hepatozelluläres Karzinom und biliäre Karzinom [S3 Guideline Hepatocellular carcinoma and biliary carcinoma]. https://www.awmf.org/uploads/tx_szleitlinien/032-053OLl_S3_HCC_bili%C3%A4re_Karzinome_2021-06.pdf (دوبارہ حاصل کردہ از مئی 2022)۔